مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں یوپی کے مقابلے میں کم غربت، کم جرائم اور بہتر معیار زندگی ہے: عمر عبداللہ

Umar-Abdullahسرینگر 13 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارت کی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لوگوں سے یہ کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ بی جے پی کو اقتدار میں واپس لے آﺅ ورنہ ریاست کو کشمیر، کیرالہ یا بنگال میں تبدیل ہونے میں وقت نہیں لگے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ” وہ بہت خوش قسمت ہونا چاہئے،جموں و کشمیر میں یوپی کے مقابلے میںکم غربت، بہتر انسانی ترقی کے اشاریے، کم جرائم اور بہتر معیار زندگی ہے۔ ہمارے پاس گزشتہ 3-4 سال سے اچھی حکمرانی کی کمی ہے لیکن وہ ہ ایک عارضی رجحان ہے“۔یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ خبردار! اگر آپ نے یہ وقت گنوایا تو پانچ سال کی کوششیں ضائع ہو جائیں گی۔ اور یوپی کو کشمیر، کیرالہ یا بنگال بننے میں وقت نہیں لگے گا۔ یہ ووٹ بے خوف زندگی کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button