مقبوضہ جموں و کشمیر

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے مودی حکومت سے 2019کی سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگ لئے

نئی دلی 14 فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 2019میں آزاد کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد طلب کئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کے چندر شیکھر راو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے مودی حکومت سے 2019میںآزاد کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کے جو شواہد مانگے ہیں وہ غلط نہیں ہیں اور بے جے پی نے ہمیشہ غلط پروپیگنڈہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج تین برس بعد پوچھ رہے ہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت کہاں ہیں۔ انہوں نے اس موقع پرصحافیوں سے کہا کہ وہ ان کی بات مودی حکومت تک پہنچا دیں۔کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ جب مودی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ان کے پاس اسٹرائیک کی ویڈیو موجود ہے تو اسے دکھانے میں کیا حرج ہے ۔بی جے پی نے کے چندر شیکھر رکے مطالبے پر شواہدپیش کرنے کی بجائے اسے غیر ذمہ دارانہ اور شہید وں کی توہین قراردینے پر ہی اکتفا کیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button