بھارت

مغربی بنگال:صحافیوں کو سرکاری تقریب کی کوریج سے روک دیا گیا

درگا پور 14اپریل (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بردوان پیش آنے والے ایک واقعے سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں آزادی صحافت کی صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے درگاپور میں پنچایت سمیتی اور گرام پنچایت کے پردھان، نائب پردھان اور ممبران کی موجودگی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک تقریب میں موجود صحافیوں کو نہ صرف تقریب کی کوریج سے روک دیا گیا بلکہ انہیں وہاں سے نکل جانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔تقریب میں شامل ضلعی انتظامیہ کے اعلی عہدیدار رام شنکر منڈل نے وہاں موجود صحافیوں کو ہال سے نکل جانے کی ہدایت دی۔اس ہدایت پر صحافیوں نے سرکاری تقریب کے بائیکاٹ کیا اور ہال سے نکل گئے ۔
ادھر بی جے پی، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنمائوں نے صحافیوںکو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے روکنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ پنچایت اور گرام پنچایت میں بالکل بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں اور حکمران جماعت ترنمول کانگریس نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے صحافیوں کو سرکاری تقریب کی کوریج سے روکا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button