بھارت

اترپردیش :دھماکے میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے سات مزدور مارے گئے

سرینگر25 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دھماکے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے کم از کم سات افراد مارے گئے ۔
اترپریش کے علاقے دورالا میرٹھ علاقے میں کولڈ اسٹوریج پلانٹ میں کمپریسر پھٹنے سے جموں خطے کے مزدوروں کی موت ہوگئی۔ایک بھارتی افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پلانٹ میں دھماکے کے وقت کم از کم 25 کارکن موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ مرنے والوں میں سے 7 کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے جن کی شناخت بلونت، بلدیو، بلبیر سنگھ، ست پال، رمیش لال، کالو اور ہوشیورسنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ ہوشیور سنگھ کا تعلق رام بن سے تھا جبکہ دیگر چھ ادھم پور کے رہائشی تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button