بھارت
بھارتی فورسز نے باغی قراردیکر ایک خاتون سمیت 2افراد کو ہلاک کردیا
بھوپال: بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں تشدد کے دو مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 2افراد کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست مدھیہ پردیش میں گودری پولیس چوکی کی حدود میں واقع علاقے کوٹیا گالا میں ایک کارروائی کے دوران ضلع سکما کے گائوں پووارتی کے رہائشی سوہن نامی ایک شخص کونکسل باغی قراردیکر ہلاک کر دیا۔
ایک اور کارروائی کے دوران بھارتی باڈر سیکورٹی فورس، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈاور دیگرنے محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ریاست چھتیس گڑھ کے تشدد زدہ علاقے کانکیر میں ایک خاتون کوپیپلز لبریشن گوریلا آرمی کا رکن قرار دیکر ہلاک کر دیا۔
رواں سال چھتیس گڑھ میں اب تک بھارتی فورسز مختلف کارروائیوں اور جعلی مقابلوں میں عام شہریوں کو نکسل باغی قراردیکر 139افراد کو ہلاک کرچکی ہے۔