بھارت

بھارت :حکومت کی لاپرواہی سے 40لاکھ بھارتی کورونا وباسے ہلاک ہوگئے:راہول گاندھی

نئی دہلی18 اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کورونا وبا سے ہونے والی اموات کی تعدادسے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے کورونا وباسے 40لاکھ بھارتی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے تمام مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ دہرایا۔
راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں”نیویارک ٹائمز” کی ایک رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دعوی ٰکیا گیا ہے کہ بھارت کورونا وباسے ہونے والی اموات کی تعداد کو عالمی سطح پرعام کرنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی کوششوں کو روک رہا ہے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ مودی جی نہ تو سچ بولتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو بولنے دیتے ہیں۔ وہ اب بھی جھوٹ بولتے ہیں کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کوئی نہیں مرا۔راہول گاندھی نے رپورٹ کی اسکرین شاٹ کے ساتھ ہندی میں ایک ٹویٹ میں کہا” میں نے پہلے بھی کہا تھا کورونا وباکے دوران حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے پانچ لاکھ نہیں بلکہ 40لاکھ بھارتی ہلاک ہوئے ہیں”۔کانگریس کے سابق سربراہ نے بھارتی وزیر اعظم پر زوردیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کورونا وبا کے ہرمتاثرہ خاندان کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دیں۔بھارت نے ہفتے کے روز ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والی اموات کا اندازہ لگانے کے لئے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ جغرافیائی اور آبادی کے لحاظ سے اتنے وسیع ملک میں اموات کا اندازہ لگانے کے لئے اس طرح کے ریاضیاتی طریقہ کار کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button