بھارت

بی ایس ایف کی طرف سے آنسو گیس کے شیل گرانے والے ڈرون تیار کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی03 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے آنسو گیس کے شیل گرانے والا ڈرون سسٹم تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے پولیس مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی ”پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے“ بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے بتایا کہ "ڈرون ٹیر سموک لانچر” کو بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (یو اے وی) یا ڈرون سے ان گولوں کو چھوڑنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ نئے نظام کا تجربہ حال ہی میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے ٹیکن پور میں فورس کے مشہور ٹیئرسموک یونٹ(ٹی ایس یو) میں کیا گیا۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے” ٹی ایس یو“ کا قیام 1976 میں عمل میں لایا گیاتھا اور یہ بھارتی مرکزی اور ریاستی پولیس فورسز کو سپلائی کے لیے اینٹی رائٹ ٹیئر اسموک گولہ بارود تیار کرتا ہے۔ بی ایس ایف کو بنیادی طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ فورس ملک کی داخلی سلامتی کے حوالے سے بھی مختلف کردار ادا کرتی ہے۔
دریں اثنا، سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ نظام بھارتی فورسز کے لیے ایک اور مہلک ہتھیار کا اضافہ کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی پولیس اس نئے سسٹم کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت محالف مظاہروں کو منتشر کرنے لیے بھی استعمال کر ے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button