آزاد کشمیر

عوامی مجلس عمل کی طرف سے میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کوشاندار خراج عقیدت

سرینگر19اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے ممتاز دینی و سیاسی رہنما مہاجر ملت، مفسرقرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کے 55ویں یوم وصال پرانہیں کشمیری قوم کیلئے تاریخ ساز، بے لوث اور بے مثال خدمات پر ان کی شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ااور ان کے مشن کی آبیاری کا اپنا عہد دہرایا ہے۔
عوامی مجلس عمل نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مولانا محمد یوسف شاہ کی گرانقدر خدمات اور کارناموں کو اہل کشمیر کا عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کے پیغام کو عام کرنے اور خلوص اور دیانت کے ساتھ کشمیر ی قوم کو بہتر زندگی فراہم کرانے کیلئے جدوجہد میں صرف کی ۔ انہوں نے دینی، دعوتی ، تبلیغی ، سماجی اور سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ قرآن حکیم کی اپنی مادری زبان میں اولین عام فہم تفسیر لکھ کر مراد خداوندی کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ناقابل فراموش خدمت انجام دی جسے تا قیامت یاد رکھا جائیگا۔بیان میں کہا گیا کہ 17ماہ رمضان المبارک کی تمام تر تقریبات تاریخ عالی مسجد میں روایتی وعظ وتبلیغ کے دوران واقعہ بدر پر تفصیلی روشنی ڈالنے، شہدائے بدر کو خراج عقیدت ادا کرنے اور میرواعظ مرحوم کے تئیں یادگاری جلسے کا انعقاد، سربراہ تنظیم میرواعظ محمد عمر فاروق کی نظر بندی کے سبب ملتوی کیا گیا ہے تاہم تنظیم کے زیر اہتما م آج جامع مسجد سرینگر میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیاجارہا ہے جس میں مہاجر ملت ان کے رفقا کے بلند درجات کیلئے قرآن خوانی اور مرحومین کیلئے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی جائیگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button