مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی گیان واپی مسجدکا مسئلہ اٹھا کر مہنگائی سے عوام کی توجہ ہٹاناچاہتی ہے، اکھلیش یادو

لکھنو18مئی (کے ایم ایس)
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملک میں کمر توڑمہنگائی سے عوام کی توجہ ہٹانے اور سرکاری اداروں کو بیچنے کے لیے گیان واپی مسجد اور تاج محل جیسے تنازعات کو ہوا دے رہی ہے۔
اکھلیش یادو نے ایس پی سپریمو اعظم گڑھ ضلع میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر کام نہیں کر رہی ہے۔ بی جے پی کی سازش ہے ملک میں ‘ون نیشن ون انڈسٹر یلسٹ’کی پالیسی کو موثر بنایا جائے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کامودی حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور اگر راشن جیسی سہولت بھی ختم کر دی جائے تو بھارت کا حال سری لنکا جیسا ہو جائے گا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی بنیادی سوالات سے عوام کی توجہ ہٹا رہی ہے۔ اس وقت مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے، جو عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ جب بھی بی جے پی کو بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانی ہوتی ہے تو وہ مندر اورمسجد جیسے مسائل کو اٹھاتی ہے۔ گیان واپی اور تاج محل جیسے تنازعات بھی ان میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button