مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ریاست میزورم میں کشمیری ڈرائیورکی پراسرار موت

kashmir Driver

سرینگر : بھارتی ریاست میزورم میں غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیورکی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ ضلع کپواڑہ کے علاقے چترہ کوٹ کرناہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور رفیق احمد کی لاش میزورم کے ضلع کالا سب سے برآمد ہوئی ہے ۔رفیق کے اہل خانہ کا کہنا ہے اسے قتل کیا گیا اور اس کی لاش کار میں چھوڑ دی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں رفیق احمد کے سر پر خون کے دھبے اور جسم پرگہرے زخموں کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں ۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں میزورم سے ایک اور ڈرائیور کا فون آیا جس نے بتایا کہ رفیق کو کچھ مقامی لوگوں نے قتل کیا ہے۔ اہلخانہ اور مقامی کمیونٹی رفیق کی المناک موت پر صدمے میں ہیں اورانصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔وہ واقعے کے پس پردہ حقائق کو بے نقاب کرنے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button