مقبوضہ جموں و کشمیر

حد بندی پینل کی رپورٹ کا مقصد مخصوص رہنمائوں کو فائدہ پہنچانا ہے:غلام نبی آزاد

جموں21مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ کسی درزی نے تیار کی ہے جس کا مقصد کچھ رہنمائوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی آزاد نے جموں میں صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا لگتا ہے حد بندی پینل کی رپورٹ کسی درزی نے تیار کی ہے جس کا مقصد مخصوص لیڈروں کو فائدہ پہنچانا اور مخالف لیڈروں کو شکست دینا ہے۔انہوں نے کشمیری پنڈتوں کے مطالبات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمزور لوگوں کے خواہ وہ کشمیر ی پنڈت ہوں، مسلمان ہوں یا سکھ، سلامتی سے متعلق خدشات کو دور کیا جانا چاہیے۔غلام نبی آزاد نے کہا کہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سیاحوں کی آمد سے یہ نہیں سمجھنا چاہے کہ حالات معمول پر آگئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button