مقبوضہ جموں و کشمیر

میں اپنے والد کو بچانا چاہتی ہوں، رضیہ سلطانہ

اسلام آباد22 مئی (کے ایم ایس) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کو بچانا چاہتی ہیں جو نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے اسلام آباد میںذرائع ابلاغ کے نمائندوسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد یاسین ملک کشمیری ہیں لہذا بھارت انہیں قتل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے والد کے خلاف غیر قانونی بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں۔
یاد رہے کہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی ایک عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کو جمعرات کے روز ایک من گھڑت مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت یٰسین ملک کو 25مئی کو سزا سنائےگی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button