مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید فورسز اہلکار تعینات کرے گا

militantنئی دہلی، 03 جون (کے ایم ایس) بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں فوری طور پر مزید فورسز اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے وادی کشمیر میں تھانوں، ناکوں اور چوکیوں کے نظام کو مزید موثر و مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، را کے سربراہ Samant Goelاور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے جمعرات کو نئی دہلی میں ایک اجلاس کے دوران مقبوضہ وادی میں ٹارگٹ کلنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بھارتی وزارت داخلہ پہلے ہی امرناتھ یاترا کی حفاظت کے نام پر نیم فوجی دستوں کی 350 اضافی کمپنیوں کی مقبوضہ علاقے میں تعیناتی کے احکامات د ے چکی ہے جن میں سے 150کمپنیاں وادی میں پہنچ چکی ہے جبکہ دیگر 200 کمپنیوں کو 10 اور 20 جون کے درمیان تعینات کیا جانا تھا تاہم اب یہ کمپنیاں 15 جون سے پہلے مقبوضہ علاقے میںپہنچ جائیں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button