مقبوضہ جموں و کشمیر

امیت شاہ کے دورے سے قبل بارہمولہ میں نام نہاد سیکورٹی کے سخت انتظامات

3-154سرینگر02اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 5اکتوبر کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے سے قبل بارہمولہ میںنام نہاد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میںبھارتی پیراملٹری اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور ضلع میں متعدد مقامات پر گاڑیوں اورمسافروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے گزشتہ ہفتے ضلع کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سول اور پولیس افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
دریں اثنا، ضلع میں خاص طور پر سوپور قصبے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پہلی بار انتہائی سرگرم ہے اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ریلی میں شرکت کے لیے مسلسل لوگوں کو ترغیب وترہیب دے رہی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ امیت شاہ 5 اکتوبر کو بارہمولہ کا دورہ کرنے اور وہاں ایک ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button