مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کی کشمیر دشمن پالیسی خطے میں امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے: پوسٹر وں میں انتباہ

سرینگر05جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں علاقے میںکشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی کی طرح ہندوتوا بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرف سے جاری تقسیم کی پالیسیوں کے خلاف کشمیریوںکا احتجاج درج کرایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ (JKPRM)اور مختلف دیگر آزادی پسند تنظیموں نے پوسٹرچسپاں کیے ہیں۔پوسٹروںمیں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ہندوتوا حکمران جوجموں وکشمیر کے نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہیں ، شہید نوجوانوں کی میتیں ان کے اہل خانہ کے حوالے نہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیںاوربھارت کی موجودہ کشمیر دشمن پالیسی خطے میں امن کے لیے ایک بڑا چیلنج اور خطرہ ہے۔ پوسٹروں میں کشمیری عوام کے خلاف جاری بھارتی جارحیت اور مظالم پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلم اکثریت والے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے اور علاقے کی اصل صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کررہی ہے۔ پوسٹروں میںکہاگیا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے مطالبے پر متحد ہیں۔پوسٹروں میں ایک حریت رہنماکے حوالے سے کہاگیا ہے کہ بھارتی ریاست نے ہمیں قید کر رکھا ہے اور وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو قتل ،گرفتاراور ہراساں کررہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button