مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا استعمال کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

mehboobaسرینگر04جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پہلے اودے پور کا قاتل اور اب راجوری میں پکڑا گیا عسکریت پسند دونوں کے بی جے پی کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کا استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ملزمان کسی اپوزیشن لیڈر کے ساتھ منسلک ہوتے تو متعدد ایف آئی آر درج کرائی جاتیں۔ذرا تصور کریں اگر ان مجرموں میں سے کسی کا تعلق کسی اپوزیشن رہنماسے ہوتا تو اب تک متعدد ایف آئی آر درج کی جاچکی ہوتیں۔لیکن اب گودی میڈیا اپوزیشن کو بدنام کرنے اور اس پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنا اہم وقت صرف کریں گے۔پی ڈی پی سربراہ ان میڈیا رپورٹس پر ردعمل دے رہی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اودے پور کے درزی کے قاتلوں میں سے ایک بی جے پی کا رکن ہے جبکہ جموں خطے سے گرفتار ایک عسکریت پسند جموں میں بی جے پی کے آئی ٹی سیل کا سربراہ ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button