مقبوضہ جموں و کشمیر

کورونا کے باعث یتیم ہونے والے کشمیری بچوں کو فروخت کرنا گھناﺅنا جرم ہے

سرینگر04 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم نے ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے کورونا وبا کے باعث یتیم ہونے والے کشمیری بچوں کو بھارت کے بازاروں میںفروخت کیے جانے کی خبروں پر شدیدغم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اسے انتہائی گھناو¿نا جرم اور معاشرے کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کشمیر کے تمام لوگوں کے لئے بالعموم اور سول سوسائٹی کے رہنماﺅں، اساتذہ، علمائے کرام، صحافیوں اور ائمہ کے لئے خاص طور پر لمحہ فکریہ ہے۔عبدالقیوم وانی نے قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button