بھارت

اتر پریش :بھارتی آر پی ایف اہلکاروں کے ہاتھوں ایک شہری ہلاک

بجنور20جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش میں انڈین ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف)کے5 کانسٹیبلوں نے ایک 30سالہ شہری کو ہلاک کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 30سالہ آئس کریم فروش کو بھارتی ریلوے پولیس نے ریاست کے ضلع بجنور کے امروہہ سٹی ریلوے سٹیشن پر چوکی انچارج سمیت اہلکاروں نے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیاپے۔ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ امروہہ سٹی ریلوے اسٹیشن پر آئس کریم فروخت کرنے والے ونیت کمار کو بھارتی آر پی ایف کانسٹیبلوں نے اٹھایااور تشددکر کے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش ریلوے ٹریک پر پھینک دی ۔متاثرہ ونیت کمار کے بھائی چھوٹو کمار نے کہاہے کہ ان کا بھائی کل رات سے گھر نہیں آیا تھااور اگلے روز اس کی لاش ریلوے ٹریک سے ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ونیت کے قتل کے خلاف انکے اہلخانہ نے امروہہ ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا۔ ان کی شکایت پر ونیت کے قتل کا مقدمہ چوکی انچارج وریندر سنگھ، کانسٹیبل دیواکر سنگھ، سنجو، عثمان، دیویندر ڈھکی، اور دو نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button