بھارت

چھتیس گڑھ : ہندوتوا غنڈوں کا عیسائیوں پر حملہ، مذہب ترک نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی

images (12)رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بجرنگ دل کے ہندوتوا غنڈوں نے عیسائی خاندانوں پر حملے کیے اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندو توا غنڈوں نے عیسائیوں کو مذہب تبدیل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے ریاست کے جگدل پور گاﺅں میں عیسائیوں کی زمینوں پر بھی قبضہ کیا اور انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
علاقے میں عیسائیوں کو اکثر ہندو توا غنڈوں کے حملوں کا سامنا رہتا ہے ۔ بڑی تعداد میں عیسائیوں کو گاﺅں سے بے دخل کیا گیا ہے اور گاوں کے سرپنچ سمیت مقامی حکام کی موجودگی میں انہیں ایک بیان پر دستخط کرنے کے لیے مجبور کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ خاندان واپس آنا چاہتا ہے تو انہیں عیسائیت کو ترک کرنا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button