بھارت

منی پور کی سنگین صورتحال پر رپورٹ جاری کرنے پر ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کے ارکان کیخلاف مقدمہ در ج

 

editors gulidامپھال05اگست (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست منی پور میں وزیر اعلیٰ این برین سنگھ کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ریاست میں تشدد سے متعلق حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کرنے پر ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کے صدر اور تین ارکان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ایڈیٹرزگلڈ نے تشدد سے متاثرہ منی پور میں ہونے والے واقعات کی صرف سرکاری رپورٹنگ کرنے پر بھارتی میڈیا کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انٹرنیٹ پر پابندی کوصحافیوں کیلئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی ایک کوشش قراردیتے ہوئے کہاتھاکہ ریاستی حکومت تنازعے کے دوران متعصب ہو چکی ہے۔ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیاکی صدر سیما مصطفی کے علاوہ، جن لوگوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں تین سینئر صحافی سیما گوہا، بھارت بھوشن اور سنجے کپورشامل ہیں جنہوں نے تشددسے متاثرہ ریاست منی پور کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے 7 سے 10 اگست تک ریاست کا دورہ کیاتھا۔
ادھر پریس کلب آف انڈیا اوردیگر اداروں نے ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کے ارکان کے خلاف مقدمے کے اندراج کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے امپھال میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھاکہ ایک ایسے وقت میں جب بہت سے لوگ ہلاک اور بے گھر ہو گئے ہیں، ایڈیٹرز گلڈ نے منی پور میں بحران کی پیچیدگی کو سمجھے بغیر "مکمل طور پر یک طرفہ” رپورٹ شائع کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button