مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

جموں 26 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت میں بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آج جموں خطے کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
تھنہ منڈی قصبہ اوراس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے شاہدرہ چوک میں مقامی لوگوں کے صحت اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کی طرف قابض انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف شدید احتجاج کیاگیا۔بڑی تعداد میں لوگ ایس ڈی ایم آفس تھنہ منڈی کے باہر جمع ہوگئے اور علاقے میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مطالبے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں مظاہرین نے شاہدرہ چوک کی طرف مارچ کیا اور وہاں احتجاجی دھرنا دیا۔مظاہرے کی قیادت حاجی مقبول رعنا نے کی۔ مظاہرین نے شاہدرہ چوک میں سڑک بلاک کر دی ۔ تحصیلدار تھنہ منڈی ساحل علی شاہ اور ایس ایچ او تھنہ منڈی شوکت حسین کی طرف سے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔
ادھر جموں کے امبیڈکر چوک پارک میں آل جموں بیسڈ ریزروڈ کیٹیگری ایمپلائز ایسوسی ایشن نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جموں کے مختلف محکموں کے سینکڑوں ملازمین نے احتجاج میں شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button