مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی قابض انتظامیہ کی تاجر دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں ہڑتال

سرینگر 22ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں100ریلائنس ریٹیل اسٹورز کھولنے کی تجویز کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کی وجہ سے آج جموں میں معمول کی اقتصادی سرگرمیاں متاثر رہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے ایوان صنعت وتجارت کی اپیل پر آج جموں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔25تجارتی انجمنوں ،صنعتی تنظیموں اور متعدد سیاسی پارٹیوں نے ہڑتال کی کال کی حمایت کی تھی ۔سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے تاجربرادری بھارت مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیلئے متعدد بازاروں اور ایوان صنعت و تجارت میں اکٹھی ہوگئی اور انہوں نے ‘جموں ایکتا زندہ باد’ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ انہیں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور انہوں نے جموں میں 100ریلائنس ریٹیل اسٹورز کھولنے کی تجویزکو تاجروں کا معاشی قتل قراردیا۔ایوان صنعت و تجارت کے صدر ارجن گپتا نے کہاکہ ہڑتال کا مقصد قابض انتظامیہ کو جموں کے تاجروں کے معاشی قتل سے روکنے کیلئے دبائو بڑھانا ہے۔جموں کے ٹرانسپورٹروں نے بھی تاجروں کے احتجاج میں شرکت کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button