مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے یوم آزادی پرمقبوضہ جموں وکشمیر ویرانی کا منظر پیش کررہا ہے

سرینگر15اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بھارت کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پرمکمل ہڑتال کی وجہ سے وادی کشمیر ویرانی کا منظر پیش کررہی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے جس کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی اور تقریبا تمام حریت رہنماں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی تھی۔پورا مقبوضہ جموں وکشمیرخاص طور پر سرینگرایک فوجی چھائونی اور ایک بڑے حراستی کیمپ کا منظر پیش کررہا ہے کیونکہ قابض حکام نے لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لیے علاقے کے طو ل وعرض میں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کررکھی ہے ۔وادی کے بیشترعلاقوں میں دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ شمال سے جنوبی کشمیر تک مرکزی چوکوں اور مقامات پر بھارتی فورسز نے چوکیاں اور رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔قابض حکام نے تمام سرکاری ملازمین اور تعلیمی اداروں کو بھارتی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے اور دفاتر اور سکولوں پر بھارتی پرچم لہرانے کا حکم دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button