جموں

غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دیدیا

سرینگر26 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔
غلام نبی آزادنے کانگریس کمپین کمیٹی اور سیاسی امور کمیٹی کی جموں وکشمیر شاخ کی صدارت چھوڑنے کے ایک ہفتے بعد پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے دونوں کمیٹیوں کا چیئرمین مقرر کئے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی صدارت سے استعفیٰ دیدیاتھا۔ آزاد نے سونیا گاندھی کے نام اپنے استعفے میں لکھا کہ انڈین نیشنل کانگریس نے اپنی خواہش اور صلاحیت دونوں کھو دی ہیں۔ انہوںنے پانچ صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں لکھاکہ انہیں انتہائی دکھ اور افسوس ہے کہ انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ اپنی نصف صدی تک جاری رہنے والی وابستگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غلام نبی آزادکے استعفیٰ کے بعد کانگریس کے کئی دیگر سینئر لیڈر بھی پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں جن میں جیوترادتیہ سندھیا، جیویر شیرگل، جتن پرساد ا، آر ایس چب، جگل کشور شرما ، اشونی ہانڈا ، جی ایم سروری، چوہدری محمد اکرم، محمد امین بٹ، گلزار احمد اور عبدالرشید ڈارشامل ہیں۔
واضح ر ہے کہ غلام نبی آزاد کانگریس پارٹی کی موجودہ قیادت کے ساتھ اختلاف رکھنے والے سینئر لیڈروں پر مشتمل 23رہنمائوں کے گروپ میں بھی شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button