مودی حکومت نے نہ صرف جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بلکہ کشمیریوں کے حقوق اور دولت بھی چھین لی ، راہول گاندھی
جموں: کانگریس رہنما اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے نہ صرف جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بلکہ کشمیریوں کے حقوق اور انکی دولت بھی چھین لی ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت جموں وکشمیر میں ایک راجہ بیٹھا ہیں جسکا نام لیفٹیننٹ گورنر ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھینے جموں خطے کے ضلع رام بن میں ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہو لیکن بی جے پی اس پر امادہ نہ تھی۔ انہوںنے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ علاقے کو ریاست کا درجہ واپس مل جائے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی ریاست کو اسکے درجے سے محروم کیا گیا۔ انہوںنے مقبوضہ جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا تقابل قدم زمانے کے راجے مہاراجوں سے کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایک ایسا راجہ بیٹھا ہیں جس کا نام لیفٹیننٹ گورنر ہے جو کشمیریوں کی دولت چھین کر باہر کے لوگوں کو دے رہا ہے، باہر سے ٹھیکے دار لائے جا رہے ہیں جو فیض پارہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہمارا پہلا قدم جموںوکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی باہر بھیجی جا رہی ہے جبکہ مقامی آبادی پریشان ہے۔KMS