مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:کولگام میں بادل پھٹنے سے 30مکانات کو نقصان

سرینگر28اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں دمہال ہانجی پورہ کے پہاڑی علاقے میں بادل پھٹنے سے 30کے قریب مکانات کو نقصان پہنچاہے۔
ایک مقامی خبر رساں ادارے نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ نورآباد بشیر الحسن کے حوالے سے بتایا کہ ضلع کے ایک دور افتادہ گائوںمیں بادل پھٹنے سے تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ایک ٹیم کو موقع پر بھیجاگیاہے تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ کیچڑ والا پانی لوگوںکے باغات کے علاوہ گھروں اور اسکولوں میں بھی داخل ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ گدلے پانی میں اضافے کی وجہ سے چیک وٹو اور اشنور گائوں کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ادھرکولگام کے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ(اے سی ڈی) محمد عمران خان نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے 30کے قریب مکانات اور باغات کو نقصان پہنچا ہے اور150کے قریب لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button