مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :بھارتی فوجی کیپٹن نے خودکشی کرلی

bodyسرینگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں بھارتی فوج کے ایک کیپٹن نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی کیپٹن نے شہر کے نواح میں واقع بھارتی فوج کے شریف آباد کیمپ میں پھندہ لگاکر خودکشی کی۔ بھارتی قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ فوجی کیپٹن کی موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 589ہوگئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button