بھارت

ہر قیمت پر مدارس کا دفاع کیاجائے گا، جمعیت علمائے ہند

نئی دلی 07 ستمبر (کے ایم ایس)
جمعیت علمائے ہند نے کہاہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی جانب سے اترپردیش میں مدارس کا سروے کرانے کے فیصلے سے اس کے مذموم عزائم ظاہر ہوتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوگی حکومت کی طرف سے ریاست میں تمام مدارس کا سروے کرانے کے فیصلے کے بعد جمعیت علمائے ہند کے تمام مدارس کے سربراہان کا اجلاس نئی دلی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں یوپی حکومت کی طرف سے مدارس کا سروے کرانے کے فیصلے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاگیا کہ یوپی حکومت یہ فیصلہ مدارس کے تعلیمی نظام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اجلاس میں کہاگیا کہ اسلامی مدارس کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔جمعیت علمائے ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس ، فرقہ پرستوں نے ہمیشہ مدارس کے خلاف نفرت کا اظہار کیا ہے اور لہذا ہمیں ان کے مذموم عزائم کا سمجھنا چاہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اسلامی مدارس کی بقاو تحفظ کے لیے کمربستہ ہونا ہو گا ، ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ امن وامان کے ساتھ ہمارے دینی اداروں کو چلنے دیا جائے ،لیکن فرقہ پرست ہمارے وجود کو ختم کرنے کے درپے ہیں ، جسے ہم ہرگز نہیں ہو نے دیں گے۔ جمعیت علما ئے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہاکہ مدارس سے نکلنے والے لوگوں نے ملک کی خدمت کی ہے اس لیے مدارس کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی مخالفت کریں گے اور ہر سطح پر اسکے خلاف مزاحمت کریں گے چاہے سپریم کورٹ ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ یوگی حکومت کے فیصلے پر غورو خوص کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مستقبل کا لائحہ عمل وضع کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یوگی حکومت سے اس سلسلے میں بات کی جائے۔ انہوں نے ریاست آسام کی طرح بلڈوزر سے مدارس کو منہدم کئے جانے کے بارے میں بھی خدشہ ظاہر کیا۔ اجلاس میں چند روز قبل آسام میں مدارس کے خلاف کی گئی کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button