APHC

تنازعہ کشمیر کے ماضی اور حال پر فاروق رحمانی کی نئی کتاب کا اجرائ

اسلام آباد 12ستمبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے اپنی نئی کتاب”کشمیر کے خونچکاں ماہ و سال”شائع کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کتاب میں تنازعہ کشمیر کے ماضی اور حال، خون سے سینچی ہوئی جدوجہد آزادی اور کشمیریوں کے خلاف بھارت کی جارحیت خاص طور پر بھارتی آئین کی دفعہ 370اور 35Aکی منسوخی کے بعدکی صورتحال پر بحث کی گئی ہے۔ کتاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور اس کی نوآبادیاتی سامراجیت کا تنقیدی جائزہ لیاگیا ہے۔ کتاب میں حق خود ارادیت کے اصول کے تحت تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل تک پہنچنے کے لیے کشمیریوں کو مضبوط کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button