بھارتسکھ

خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10ہزار سے زائدکینیڈین سکھوں نے ووٹ ڈالے

ٹورنٹو19ستمبر(کے ایم ایس)ایک لاکھ 10ہزارسے زیادہ سکھوں نے کنیڈا کے شہرٹورنٹو میں ایک آزاد وطن” خالصتان” کے لئے جس کا دارالحکومت شملہ ہوگا،ریفرنڈم میں حصہ لیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خالصتان کے حامیوں نے شملہ کو مستقبل کے اس ملک کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ کیا۔سکھز فار جسٹس (SFJ) کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنن نے کہاکہ آج، کینیڈا کے سکھوں نے آزادی کے ریفرنڈم میں ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک بار جب پنجاب بھارت کے قبضے سے آزاد ہو جائے گاتو شملہ اس کا دارالحکومت ہوگا۔ انہوں نے کہا خالصتان ریفرنڈم کے لیے پنجاب میں ووٹنگ 26 جنوری 2023سے شروع ہوگی جو اتفاقاً بھارت کا 74واں یوم جمہوریہ ہے۔ کینیڈا میں تقریبا دس لاکھ سکھ آباد ہیں جو خالصتانی تحریک کے ساتھ مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ماضی میں بھارت اور کنیڈا کے درمیان اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔ قبل ازیں کینیڈین حکومت نے سکھوں کو خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد سے روکنے سے انکارکردیاتھا اور اسے ملکی قوانین کے دائرہ کارمیں ایک پرامن اور جمہوری عمل قراردیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button