بھارت
بھارتی وزیر دفاع یکم اکتوبر سے مقبوضہ کشمیر کا 2روزہ دورہ کریں گے
نئی دلی 23 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ یکم اور 2 اکتوبر کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کا2روز دورہ کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امت شاہ یکم اکتوبر کو جموں کے علاقے راجوری اور 2اکتوبر کو وادی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔بی جے پی کے ایک ترجمان کے مطابق امت شاہ دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔