مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کی کارروائی میں 2شہری زخمی
سرینگر 26ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران 2شہریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔
بھارتی فوج ، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کے علاقے بٹ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہریوں کو گولی مار کر شدیدزخمی کردیا۔ ایک بھارتی فوجی بھی اسی علاقے میں ایک حملے میں زخمی ہو گیا ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔