مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت :کسانوں نے مودی حکومت کو احتجاج کے دوران مرنے والے 702 کسانوں کی فہرست بھیجی
نئی دہلی5 دسمبر (کے ایم ایس): سمیوکت کسان مورچہ نے 702 کسانوں کی فہرست مودی حکومت کو بھیجی ہے جو تین متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کسانوں کے رہنما کشن پال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے حکومت کو 702 کسانوں کی فہرست بھیجی ہے جو احتجاج کے جانوں سے گئے ۔ بھارتی لوک سبھا میں حال ہی میں میں ایک سوال پوچھا گیا تھاکہ کیا بھارتی حکومت کے پاس احتجاج کے دوران مرنے والے کسانوں کے کوئی اعداد وشمار ہیں اور کیا وہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دے گی ۔جواب میں حکومت نے کہا کہ وزارت زراعت کے پاس اس حوالے سے کوئی اعداد وشمار نہیں ہیں لہذا معاوضہ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔