بھارت

کرناٹک : پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں مضمون نویسی کے مقابلے کے انعقاد پرسکول پر نسپل کیخلاف تحقیقات کا حکم

download (5)بنگلورو29 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ میں محکمہ تعلیم نے ایک سرکاری سکول کے پرنسپل کے خلاف پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں مضمون نویسی کے مقابلے کے انعقاد پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس ک ے مطابق پرنسپل عبدالمناف نے گزشتہ ہفتے مقابلہ کا انعقاد کرایا تھا اور جیتنے والوں کو پرکشش انعامات دیے تھے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم نیسری رام سین کے ارکان نے بعد ازاں سکول میں گھس کر پرنسپل کو دھر لیا اور انہیں گالیاں دیں۔ انہوںنے پرنسپل کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ محکمہ تعلیم کے ایک افسر این ایم مدیو ینامنی نے سکول کے دور ے کے بعد پرنسپل کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button