جموں

قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

downloadجموں02اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ریزرو کیٹگری کے ملازمین جووادی کشمیر میں مختلف محکموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں،قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مسلسل احتجاج کرر ہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملازمین اپنے مطالبات کے حق میںگزشتہ 123دن سے امبیدکر چوک میں احتجاج کر رہے ہیں۔کسان ٹریکٹر یونین کے بینر تلے ٹریکٹر ٹرالی آپریٹرز اور کسانوں کا ایک اور احتجاجی مظاہرہ جموں کے علاقے کھور میںسب ڈویژنل مجسٹریٹ کے دفتر کے باہرکیا گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی آپریٹرز کے ارکان اور کسانوں نے معدنی مواد کی زائد وصولی اور مقامی ٹریکٹر ٹرالی آپریٹرز کو پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے خلاف سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے دفتر کے باہرشدید احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت صدر روی سنگھ اور جنرل سیکریٹری انکش چودھری نے کی۔ سینکڑوں ٹریکٹر ٹرالی آپریٹرز/مالکان سب ڈویژنل مجسٹریٹ کھور کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور قابض حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button