جموں

بی جے پی جموں میں پہاڑیوں اور گجروں کو آپسمیں لڑارہی ہیں: محبوبہ مفتی

سرینگر03اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت جموں خطے میں گجروں کو پہاڑیوں کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے نئی دہلی کے ان مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ پیر پنجال کے علاقے میں گزشتہ چند دنوں سے کافی کشیدگی پائی جاتی ہے کیونکہ پہاڑی برادری کو ریزرویشن دینے کی بات ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھائیوں کو ایکدوسرے کادشمن بنا یا گیا ہے اور وہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن گئے ہیں۔ انہیں ایک دوسرے کے خلاف لڑنے کے لیے اکسایاجا رہا ہے۔انہوں نے یہ بات بھارتی میڈیا میں پھیلائی جانے والی ان افواہوں پر کہی کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ منگل کو راجوری میں ایک ریلی میںپہاڑی برادری کے لیے نوکریوں اور تعلیم میں ریزرویشن کا اعلان کریں گے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ گجر اور پہاڑی صدیوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے خلاف لڑنا چھوڑ دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میں گجر، بکروال اور پہاڑی برادریوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف لڑنا بند کریں اور یاد رکھیں کہ سب کچھ خدا نے فراہم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ وہ عطا کرے گا جس کا انسان مستحق ہے۔ وزیر داخلہ آئیں گے اور جائیں گے، بی جے پی آج ہے، لیکن کل نہیں ہوگی۔لیکن دشمنی اور ان میں پیدا ہونے والی دراڑیں باقی رہیں گی۔پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلے ہندوئوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کیا اور اب گجروں اور پہاڑیوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ ایک ساتھ ر ہیں اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button