جموں
جموں کے میڈیکل کالج میں میل نرسوں کا احتجاج
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اورہسپتال میں مرد نرسوں نے ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کے باعث ایمرجنسی یونٹ میں کام عارضی طور پر معطل ہو گیا۔ احتجاجی نرسوں نے معاملے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصورواروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔