بھارت

نئی دلی:پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے 4ارکان ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار


نئی دلی 06اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں پولیس نے مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے4 ارکان کو ضمانت پر رہائی کے چند گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کر لیاہے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے6 گرفتار ارکان سمیر خان، محمد شعیب، حبیب اصغر جمالی، عبدالرب ،محمد جابراور عبدالوارث کو امر کالونی پولیس اسٹیشن میں سپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی۔انہیں رہائی کیلئے ضروری کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لیے واپس تہاڑ جیل لے جایا گیا۔محمد جابر اور سمیر خان کے اہلخانہ رہائی کے بعد انہیں اپنے ساتھ لے گئے ۔ تاہم پولیس نے دیگر 4افراد کو دوبارہ گرفتار کرکے ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 28ستمبر کو پی ایف آئی اور اس سے وابستہ 8دیگر تنظیموں پر جھوٹے الزامات لگا کر 5 سال کے لیے پابندی عائد کر دی تھی۔ بھارتی پولیس ملک گیر کریک ڈائون کے دوران اب تک تنظیم کے سینکڑوں رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کر چکی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button