مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی اقتدار کے نشے میں ڈوبے ہوئے ہیں، ستیہ پال ملک

نئی دلی09اکتوبر( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ مودی اقتدار کے نشے میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اگرحزب اختلاف کی جماعتیں 2024میں یکجا ہو کر انتخابی میدان میں اتریں تو اقتدارکی تبدیلی ممکن ہے۔
نیشنل یرالڈ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہندو مسلم سیاست کچھ لوگوں کیلئے کام کرتی ہے لیکن یہ فرقہ وارانہ سیاست لوگوں کے دلوں میں جگہ نہیں بنا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ من مم سپورٹ پرائس(کم از کم امدادی قیمت) کسانوں کیلئے بنیادی مسئلہ ہے جس کے لیے جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی ۔ انہوںنے بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل اٹھانے پر راہول گاندھی کی تعریف کی۔ستیہ پال ملک کو اگست2018میں مقبوضہ جموںوکشمیر کا گورنر تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی گورنری کے دورا ن ہی مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button