مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: بھارتی انتظامیہ نے مزید پانچ رہائشی مکان ضبط کر لیے
سرینگر28 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ضلع سری نگر میں مزید پانچ رہائشی مکان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت ضبط کر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سرینگر کے علاقوں لاوے پورہ میں2، ملورسہ میں 1 ، بٹہ مالو میں1 جبکہ ہاروان میں1 مکان ضبط (قرق) کر لیے گئے۔یہ مکانات تحریک آزادی کے حوالے سے سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے پر ضبط کر لیے گئے