مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :لاپتہ نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع پلوامہ کے ایک لاپتہ نوجوان کی لاش تین دن بعد دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پلوامہ کے علاقے بارسو کا رہائشی نوجوان عابد منظور ڈار گزشتہ تین دن سے لاپتہ تھا ۔لاش قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔