مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل 2روزہ دورے پر کل مقبوضہ کشمیر پہنچ رہے ہیں

Rajnath-JKسرینگر 26اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل سے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راج ناتھ سنگھ کل جمعرات کو مقبوضہ وادی کشمیر کا2روزہ دورہ کر یں گے اور اس دوران وہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انفنٹری ڈے کی تقریب میں شرکت کے علاوہ سرحدی کاعلاقوں کادورہ اور کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے ۔ راج ناتھ سنگھ بادامی باغ کنٹونمنٹ سرینگر میں مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے ۔ بھارتی وزیر دفاع جمعہ کو لداخ کا دورہ کریں گے اورچین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ اس سے قبل راج ناتھ سنگھ رواں سال 16جون کو بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ 4اکتوبر کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ علاقے کا دورہ کیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button