بھارت

بھارت : گجرات میں پل گرنے سے 141افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

نئی دہلی31اکتوبر(کے ایم ایس) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں ایک کیبل پل گرنے سے کم از کم 141افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
گجرات کے قصبے موربی میں دریائے ماچھو پر ایک معلق پل گرنے کے بعد141لاشیں نکالی گئی ہیں، 180افراد کو بچا لیا گیا ہے اور اب بھی متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔راجکوٹ کے کلکٹر ارون مہیش بابو نے میڈیا کو بتایا کہ جائے حادثہ پر پانی کی سطح کو کم کرنے کے لیے ایک چھوٹے دھماکے کے ذریعے ایک چیک ڈیم کو منہدم کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایک بار جب پانی کم ہو جائے گا تو ریسکیو ٹیم کو لاشوں کی تلاش میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اگلے 24 گھنٹے تک تلاش کی کارروائی جاری رہنے کا امکان ہے۔جائے حادثہ پر موجود ریاستی وزیر برجیش مرجا نے کہا کہ موربی میں اتوار کو پیش آنے والے سانحے سے ہمیں بہت دکھ ہے۔230میٹر لمبا پل 19ویں صدی میں بھارت پر برطانوی حکومت کے دوران تعمیر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button