چھتیس گڑھ: گائے کا گوشت رکھنے پر ہندو انتہاپسندوں کا 2 افرادپر وحشیانہ تشدد
نئی دلی 03نومبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہندو انتہاپسندوں نے گائے کا گوشت رکھنے پر دو افراد کو برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہند و انتہا پسند گائے کا گوشت رکھنے پر دو افراد کو برہنہ کر کے بلیٹ سے تشدد کا نشانہ بنار رہے ہیں ۔
ادھر پولیس نے کہاہے کہ گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کے پاس سے 33کلو سے زائد گائے کا گوشت برآمد ہوا ہے، جسے معائنے کے لیے لیباٹری بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کا مزیدکہنا ہے کہ گرفتار نرسنگھ داس اور رامنی داس کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے گائے کے گوشت اور مویشیوں کی تجارت کرنے والے افراد خصوصا مسلمانوں پر تشدد کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں ۔