بھارت

نئی دلی :سونیا گاندھی کی ای ڈی میں پیشی کے خلاف احتجاج پر راہل گاندھی گرفتار


نئی دلی26 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی کو پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کی نیشنل ہیرالڈ کیس میںپوچھ گچھ کیلئے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں پیشی کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے سونیا گاندھی کی ای ڈی میں پیشی کے خلاف نئی دلی کے وجے چوک میں دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا ۔ تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لیکر ان کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پولیس وین میں بٹھا لیا۔اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے دیگر سترہ ارکان کو دہلی پولیس نے حراست میں لیاہے ۔دلی پولیس نے راہل گاندھی کو پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کی وجہ سے نافذ دفعہ 144کی وجہ سے دھرنا ختم کرنے کیلئے کہا ، جس کے بعد انہیں دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ گرفتار کر کے پولیس وین میں بٹھا دیاگیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی کا کہناتھا کہ مودی کے دور حکومت مین بھارت ایک پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے اورکانگریس کے اراکین پارلیمنٹ کو حراست میں لیا گیا ہے ۔اس سے قبل یوتھ کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے دلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ان کی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جھڑپیں بھی ہوئیں۔راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ سے راشٹرپتی بھون تک احتجاجی مارچ بھی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button