آزاد کشمیر

مظفر آباد میں بھارت مخالف دھرنا اور احتجاجی ریلی

مظفرآباد 16 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالی بھارتی مظالم کی مذمت کیلئے آج مظفر آباد میں ایک احتجاجی دھرنادیاگیا اور ریلی نکالی گئی ۔
مطابق پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام دھرنے اور ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔ اس موقع پر مقررین نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور او آئی سی سے جموں وکشمیر پر جاری بھارتی فوجی قبضے کے خاتمے اورمقبوضہ علاقے میں رائے شماری کرانے کا مطالبہ دوہرایا ۔ کہا کہ5اگست 2019کو بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے اسے دویونین ٹیریٹریز میں تقسیم کر کے اس کا محاصرہ کر لیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ریاستی دہشت گردی اور فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کرسکتا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی جرائم ناقابل معافی ہیں کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید ، گھروں اور بستیوں کو جلاکر خاکستر کرنا اور ہزاروں بے گناہوں کو جیلوں میں قید کرکے ظلم و تشدد کا نشانہ بنانا ایسے گھنائونے جرائم ہیں جن پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کوسخت نوٹس لینا چاہیے ۔مقررین میں پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے وائس چیئرمین مشتاق السلام، عثمان علی ہاشم، شوکت جاوید میر، بلال احمد فاروقی،جاوید احمد مغل، فردوس احمد جمالی، محمد اسلم انقلابی، تنویر احمد درانی اور دیگر شامل تھے ۔ مظاہرین نے سنٹرل پریس کلب سے برہان وانی شہید چوک تک احتجاجی ریلی کا بھی نکالی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button