مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: ہائیکورٹ نے شہری پر لاگو کالا قانون’پی ایس اے“کالعدم قرار دیدیا

 

سرینگر07اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائیکورٹ نے ضلع پلوامہ کے رہائشی ایک شخص کی کالے قانون”پبلک سیفٹی ایکٹ“ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے نثار احمد قاضی پر لاگو پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیکر قابض انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات دیے۔ ان پر رواں برس چھ جنوری کو پی ایس اے لاگو کیا گیا تھا۔ ہائیکورٹ میں نثار احمدکے مقدمے کی پیروی ایڈووکیٹ واجد حسیب نے کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button