مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : مودی حکومت نے 9سرکاری اساتذہ کو معطل کر دیا

images (3)جموں 19 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے ضلع کشتواڑ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے سکولوں پر بھارتی جھنڈا نہ لہرانے پر 9سرکاری اساتذہ کو معطل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زونل ایجوکیشن آفیسر نے فوری طورپر یوم آزادی کے موقع پر اپنے سکولوں میں بھارتی جھنڈا نہ لہرانے والے 9سرکاری اساتذہ کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو 15دن میں اپنی رپورٹ پیش کریگی ۔ واضح رہے کہ مودی حکومت اور بھارتی فوج نے پورے مقبوضہ علاقے میں تعلیمی اداروں سمیت تمام سرکاری دفاتر کو 15اگست کو یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جھنڈے لہرانے اور یوم آزادی منانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اس حکم پر عمل نہ کرنے والے متعدد سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ معطل کئے جانے والے اساتذہ میں رفیق احمد ، پیارے لال ، ایاز احمد ، سجاد احمد، غلام محی الدین اور محمد سکندر شامل ہیں جنہیں ان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک شک کے دائرے میں رکھا گیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button