مقبوضہ کشمیر : قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے
سرینگر 12 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سری نگر اور جموں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سینکڑوں ٹرانسپورٹرز سری نگر کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس میں جمع ہوئے اور اپنی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن میں تاخیر کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریش کا عمل ایک سال سے زیر التوا ہے جس کی وجہ سے ان کی روزی روٹی متاثر ہو رہی ہے۔
ٹرانسپورٹروں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے پنے مطالبے کے حق میں نعرے لگائے اورکہا کہ وہ سری نگر کے باہر سے خریدی گئی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن چاہتے ہیں۔
جموں کے تریکوٹہ نگر میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے باہر Rehbar-e-Khel اساتذہ کا احتجاج آج مسلسل 24ویں دن بھی جاری ہے۔ وہ اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کر رہے ہیں جن میں ماہانہ تنخواہ میں اضافہ اور پروبیشن کی مدت 7 سال سے کم کر کے 5 سال کرنا شامل ہے۔
دریں اثنا، جموں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔
احتجاج کرنے والے کارکنوں کا کہنا تھا کہ 2019 میںسینٹری ورکروں کی 600 آسامیوں کے لیے فارم بھرے گئے اور 2017 میں ان آسامیوں کی تشہیر کی گئی، ان آسامیوں کے لیے انٹرویوز بھی ہوئے لیکن ابھی تک سلیکشن لسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا۔