بیانات

مسلم لیگ جموں کشمیر کی طرف سے کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

سرینگر 12دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلم لیگ جموں وکشمیر نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری آزادی پسندوں کی حالت ِ زار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے کشمیری حریت پسند عوام کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور ظلم وتشددکے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام ، ظلم و تشدد ، گرفتاریاں بھارتی فورسز کاروز کامعمول بن گیا ہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور پولیس کی طرف سے کشمیری عوام کے خلاف انتقامی کارروائیاں بھی مسلسل جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں حریت پسند غیر قانونی طورپر مختلف جیلوں میں قید ہیں اور ایک سازش کے تحت ان کی نظربندی کو طول دے کر انہیں موت کے منہ میں دھکیلا جارہا ہے۔مسلم لیگ کے ترجمان نے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور پارٹی کے سربراہ مسرت عالم بٹ گزشتہ بارہ برس سے مسلسل غیر قانونی طورپر نظربند ہیں ۔اس دوران انہیں جموںو کشمیر کی تمام جیلوں کے علاوہ بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدرکھا گیا اور اس وقت وہ دلی کی بدنام زمانہ تہار جیل میں قید ہیں اورطویل نظربندی کی وجہ سے ان کی صحت کافی حد تک بگڑ چکی ہے۔انہوں نے مسرت عالم بٹ اوردیگر حریت رہنمائوں شبیر احمد شاہ ،محمدیاسین ملک، نعیم احمد خان، ایڈووکیٹ غلام محمد بٹ، آسیہ اندرابی، ا یاز اکبر، شاہدالاسلام،پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال،فاروق احمد ڈار ، ناہیدہ نصرین، فہمیدہ صوفی، ظہور احمد وٹالی اور مشتاق الاسلام کو فوری رہائی کامطالبہ کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ اورعالمی برداری سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیریوں کاقتل عام بند کرانے اور غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل،ایشا واچ،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پرجاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بندکرانے کیلئے پنی ذمہ داریاں پورا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button